DR. WASIM RIYAZ CONSULTANT CARDIOLOGIST DHQ HOSPITAL CHAKWAL
B.Sc, M.B.B.S, DIP, CARDIOLOGIST AFFIC / NIHD RAWALPINDI
Heart & skin care clinic
Address: RAWALPINDI ROAD CHAKWAL
Mob: +923135544434
Mob: +923358289955

this site provide chakwal city hospital, clinic and doctors contacts and address

تعریف اُن لوگوں کی بھی ہونی چاہیے جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ❤️
آج پہلی مرتبہ DHQ ہسپتال چکوال میں ڈاکٹر وسیم ریاض صاحب (کارڈیالوجسٹ) سے ملنے کا موقع ملا۔
ہم ایک مریض کے ساتھ گئے تھے، لیکن جس خلوص، احترام، تحمل اور توجہ کے ساتھ انہوں نے ہماری بات سنی اور ہر سوال کا اطمینان سے جواب دیا، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ آج کے دور میں جہاں اکثر مریض صرف چند منٹ میں فارغ کر دیے جاتے ہیں، وہاں ڈاکٹر صاحب نے ہمیں پورا وقت دیا اور ایسا محسوس کروایا کہ ہماری بات اہم ہے۔
ایسے بااخلاق، فرض شناس اور انسان دوست ڈاکٹر کسی بھی شہر کے لیے ایک نعمت ہوتے ہیں۔ چکوال کے لوگوں کے لیے یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہمارے DHQ ہسپتال میں ایسے قابل اور مخلص کارڈیالوجسٹ موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر وسیم ریاض صاحب کو صحت، عزت، لمبی عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
شکریہ ڈاکٹر وسیم ریاض صاحب! آپ جیسے ڈاکٹر ہمارے معاشرے کا فخر ہیں۔ 🌹
Leave a Reply